ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ شرالی پنچایت کو گاندھی گرام اور چار پنچایتوں کو بنگلورو میں میدانی رفع حاجت سے پاک ایوارڈ سے نوازاگیا

بھٹکل تعلقہ شرالی پنچایت کو گاندھی گرام اور چار پنچایتوں کو بنگلورو میں میدانی رفع حاجت سے پاک ایوارڈ سے نوازاگیا

Tue, 03 Oct 2017 18:23:45    S.O. News Service

بھٹکل:3/ اکتوبر (ایس اؤنیوز) سال2017-2016کے گرام پنچایت چوطرفہ بہترین کارکردگی کے لئے عطاکیا جانے والا ’’گاندھی گرام‘‘ ایوارڈ تعلقہ کے شرالی گرام پنچایت کو نوازاگیااسی طرح سال 2012کے بیس لائن سروے کے مطابق تعلقہ کے ہاڈولی ، ماروکیری ، ماولی ، یلووڑی کوؤور گرام پنچایتوں کو ’’میدانی رجع حاجت سے پاک ‘‘گاندھی جینتی کے موقع پر بنگلورو میں ایوارڈ سے نوازتے ہوئے سند عطاکی گئی ۔

بنگلورو کے پیالیس گراؤنڈ میں منعقدہ پروگرام میں وزیر اعلیٰ سدرامیا ، محکمہ پنچایت راج کے وزیر کی موجودگی میں شرالی گرام پنچایت صدر وینکٹیش نائک اور آفیسر اُدئیے بورکر کو ڈائس پر ایوارڈ سے نواز کر عزت بخشی گئی ۔ ایوارڈ کے ساتھ 5لاکھ روپئے کی امداد شامل ہے۔

میدانی رفع حاجت سے پاک پنچایت کے طورپر اپنی نام درج کرنے والے ہاڈولی پنچایت آفیسر کریپا نائک، ماروکیری صدر نارائن ہیبار، نائب صدر ، پنچایت آفیسر مہیش نائک،ماولی صدر منگلا نائک، نائب صدر یلووڑی کوؤور کی صدر سوشیلا نائک، نائب صدر عبدالرزاق، پی ڈی اؤ ناگراج امبگیر نے ایوارڈ حاصل کیا۔

پروگرام میں وزیر اعلیٰ سدرامیا ، دیہی ترقی اور پنچایت راج وزیر ایچ کے پاٹل ، مرکزکے سابق وزیر منی شنکر ائیر، ارکان اسمبلی ، ضلع پنچایت صدور، نائب صدور دیگر ایگزکیٹیو آفیسران موجود تھے۔


Share: